لوکل گورنمنٹ بل اتفاق رائے سے پاس ہو گا تبھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے: چودھری پرویزالٰہی
January 17, 2022
Featured, News, Pictures, Urdu News
234 Views
لوکل گورنمنٹ بل پر اتفاق رائے کیلئے پیپلز پارٹی، ن لیگ سمیت تمام پارلیمانی پارٹیوں کی لارجر کمیٹی بنا دی گئی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کی ملاقات، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی شریک تھے
لاہور(17جنوری2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، حکومتی اتحاد اور موجودہ لوکل گورنمنٹ بل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ- 2021 کے نمایاں خدوخال سے آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ بل اتفاق رائے سے پاس ہو گا تبھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں موجود تمام پارلیمانی پارٹیوں کے لوکل گورنمنٹ بل پر اتفاق رائے کیلئے لارجر کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ سمیت تمام جماعتیں شامل ہیں۔

