Wednesday , May 25 2022
Breaking News
Home / Featured / پاکستان سے ہی ہماری شناخت ہے، الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، سب کو مل کر ملکی مفاد کیلئے کام کرنا ہوگا: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان سے ہی ہماری شناخت ہے، الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، سب کو مل کر ملکی مفاد کیلئے کام کرنا ہوگا: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی گوجرانوالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری شبیر جمیل کی ملاقات، پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان، علامہ احسان الٰہی ظہیر کے نواسے ڈاکٹر سبیل اکرام اور حافظ سجاد بھی موجود تھے

لاہور(28جنوری2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے گوجرانوالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری شبیر جمیل نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر علامہ احسان الٰہی ظہیر کے نواسے ڈاکٹر سبیل اکرام اور حافظ سجاد بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان سے ہی ہماری شناخت ہے، الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، سب کو مل کر ملکی مفاد کی خاطر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ معاشی و سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ یاد رکھیں تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی، اس وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے تمام سیاسی قائدین اپنے اپنے ذاتی مفادات بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی و بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر چودھری بشیر جمیل نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے منشور کو لے کر چلنا ہی کامیابی کا راستہ ہے۔ بعد ازاں انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کو گوجرانوالہ کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Check Also

Independence Long March is to strengthen democracy, economy and country: Ch Parvez Elahi

Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif started every evil deed, those who recited Allama Iqbal’s poems in …

Leave a Reply

Your email address will not be published.