Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم کی ملاقات

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم کی ملاقات

ہمارے دور حکومت میں ملتان میں صحافی کالونی، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ، ریسکیو 1122، زراعت کی ترقی کیلئے ری ماڈلنگ، سٹرکوں اور نئے سکولوں کی تعمیر جنوبی پنجاب کے عوام سے محبت کا ثبوت ہے: ملاقات میں گفتگو

لاہور(03فروری2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملتان میں صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بات کریں گے، ہم نے اپنے دور حکومت میں صحافیوں کو نہ صرف صحافی کالونیاں بلکہ دیگر مراعات بھی دیں، ن لیگ کے دور میں ہمارے منصوبوں کو تاخیر کا شکار کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے دور میں سب سے زیادہ وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف تھا، ملتان میں صحافی کالونی، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ، ریسکیو 1122، زراعت کی ترقی کیلئے ری ماڈلنگ، سٹرکوں اور نئے سکولوں کی تعمیر جنوبی پنجاب کے عوام سے محبت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد جنوبی پنجاب کا دورہ کروں گا اورجنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔ شکیل انجم نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو ملتان پریس کلب کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …