Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک خطہ ترقی نہیں کر سکتا نہ ہی امن ہو سکتا ہے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک خطہ ترقی نہیں کر سکتا نہ ہی امن ہو سکتا ہے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

حکومت پاکستان اور افواج ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کی آزادی کی آواز اٹھاتی رہیں گی، اقوام متحدہ سمیت تمام امن پسند عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مودی کے ظلم کا نوٹس لیں

لاہور(05فروری2022) پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے عالمی یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر ظلم بند کرے، آزادی کی اس جدوجہد میں ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور انشاء اللہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی 74 سالہ جدوجہد کا عالمی برادری کو اعتراف کرنا چاہئے، مقبوضہ کشمیر میں آئے روز ظلم کی بڑھتی داستانیں دنیا کے سامنے لانے کیلئے ہر کسی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ساری پاکستان قوم اور افواج کشمیریوں کی آزادی کی حمایت کرتی ہیں۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت تمام امن پسند عالمی تنظیمیں مودی کی امن کیخلاف سازشوں کا نوٹس لیں، افواج اور حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ حقیقت پسندانہ بات ہر فورم پر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جان لے کہ وہ ظلم سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتا، یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی قوم ایک بار پھر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ تجدید عہد کرتی ہے، خواتین، بچوں اور بزرگوں پر ہر قسم کا جبر و تشدد انتہا کو پہنچ چکا ہے، کشمیری بھائیوں کی بھارتی چنگل سے آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے خطے میں امن متاثر ہو سکتا ہے، خطے میں ترقی کا پہیہ تبھی چلے گا جب پاک بھارت تعلقات خوشگوار ہوں گے اور کشمیر کو آزادی ملے گی۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …