Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / اپوزیشن جمہوریت کے فروغ اور غریبوں کی بھلائی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے: چودھری پرویزالٰہی

اپوزیشن جمہوریت کے فروغ اور غریبوں کی بھلائی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے: چودھری پرویزالٰہی

ملک کو سیاسی بحران کی طرف لے جانے کا کوئی بھی متحمل نہیں ہوسکتا، عوام کو ریلیف دینے کا عملی طور پر مظاہرہ کرنا ہوگا، ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، ابھی سیاسی منظر نامہ ابر آلود ہے

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے ن لیگ کے جھنگ سے سابق ایم پی اے شیخ یعقوب، بیگم راشدہ یعقوب، عبدالرؤف تتلہ اور پی پی 56 گوجرانوالہ سے حاجی ریاض جٹ کی ملاقات، پارٹی میں شمولیت کا اعلان، خواجہ وقارالحسن، توقیر خان بلوچ اور سدرہ جعفری بھی موجود تھے

لاہور(11فروری2022) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے ن لیگ کے جھنگ سے سابق ایم پی اے شیخ یعقوب، بیگم راشدہ یعقوب، عبدالرؤف تتلہ اور پی پی 56 گوجرانوالہ سے حاجی ریاض جٹ نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں خواجہ وقارالحسن، توقیر خان بلوچ ایڈووکیٹ اور سدرہ جعفری بھی موجود تھے۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کے فروغ اور غریبوں کی بھلائی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے، اس وقت ملک کو سیاسی بحران کی طرح لے جانے کا کوئی بھی متحمل نہیں ہوسکتا، سب کو مل کر عوام کو ریلیف دینے کا عملی طور پر مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے ابھی سیاسی منظر نامہ ابر آلود ہے سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آ جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کو ملک اور عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے، ہم نے ہر عوامی ایشوز پر پارلیمنٹ کے اندر اور ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کی ہے، سیاست کا حق یہی ہے کہ سب سے پہلے عوامی ایشوز کو حل کیا جائے، عوام خوشحال ہو گی تو ملک خوشحال ہوگا، معیشت کی بہتری کیلئے سب کو مل کر اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …