Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

ملاقات میں سالک حسین ایم این اے، حافظ عمار یاسر، اکرم خان درانی اور مولانا امجد خان بھی شریک تھے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی

لاہور(12فروری2022) پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے جمعیت علماء اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں سالک حسین ایم این اے، صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، اکرم خان درانی اور مولانا امجد خان بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …