Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا مربوط آبپاشی نظام موجود ہے، اس نظام کی ماحولیاتی سالمیت اور خصوصاً ماحولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے: مونس الٰہی

پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا مربوط آبپاشی نظام موجود ہے، اس نظام کی ماحولیاتی سالمیت اور خصوصاً ماحولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے: مونس الٰہی

وفاقی وزیر مونس الٰہی سے اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے وفد کی ملاقات، وفد میں جولین ہارنیس، فلورنس رولے، شاہ ناصر خان اور جودت ایاز شامل تھے

لاہور(12فروری2022) وفاقی وزیر برائے آبی سائل مونس الٰہی سے اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان میں یو این آر سی (UNRC) کے نمائندہ جولین ہارنیس Mr. Julien Harneis، پاکستان میں اقوام متحدہ کی ایف اے او کی نمائندہ فلورنس رولے Ms. Florence Rolle اور ریزیڈنٹ کوآرڈی نیٹر آفس کے سربراہ شاہ ناصر خان بھی شامل تھے جبکہ جودت ایاز ایڈیشنل سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی بھی ملاقات میں شریک تھے۔ نمائندہ یو این آر سی جولین ہارنیس نے مونس الٰہی کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی تعاون کے فریم ورک برائے 27- 2023 بارے آگاہ کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیات کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی آبادی والا ملک ہے، یہاں دنیا کا سب سے بڑا مربوط آبپاشی کا نظام موجود ہے، دریاؤں سے حاصل ہونے والے پانی کا ایک بڑا حصہ آبپاشی کیلئے استعمال ہوتا ہے، اس نظام کی ماحولیاتی سالمیت اور خصوصاً ماحولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے۔ مونس الٰہی نے اس سلسلے میں وزارت آبی وسائل اور اس سے منسلک محکموں کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت آبی وسائل اوراس کا محکمہ ”لیونگ ریور انیشی ایٹو“ (Living River Initiative) عملدرآمد پر تجاویز کیلئے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …