Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / پاکستان میں مائنز اینڈ منرل، گیس اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان میں مائنز اینڈ منرل، گیس اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان وسطی ایشیا کی ریاستوں کی باہمی تجارت کو وسعت دینے کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لایا جائے: ملاقات میں گفتگو

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین الزرونی فاؤنڈیشن یو ای اے سہیل محمد الزرونی کی ملاقات، چیئرپرسن سی ای او آفیسرز کلب ورلڈ وائڈ محمد اعجاز چودھری، رائے ممتاز حسین بابر اور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے

لاہور(14فروری2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے متحدہ عرب امارات کی سماجی و کاروباری شخصیت الزرونی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سہیل محمد الزرونی نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں، عرب امارات سے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان میں مائنز اینڈ منرل، گیس اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں، پاکستان وسطی ایشیا کی ریاستوں کی باہمی تجارت کو وسعت دینے کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لایا جائے۔ سہیل محمد الزرونی نے کہا کہ پاکستان کے دورے کا مقصد کثیر تجارتی روابط اور تعاون کا فروغ ہے، پاکستانی کمیونٹی محنت و لگن سے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کررہی ہے۔ ملاقات میں چیف ایگزیٹو آفیسرز کلب ورلڈ وائڈ کے چیئرپرسن محمد اعجاز چودھری کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری کوآرڈی نیشن رائے ممتاز حسین بابر اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔ بعد ازاں چیئرمین الزرونی فاؤنڈیشن سہیل محمد الزرونی نے پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کا دورہ بھی کیا۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …