Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مونس الٰہی کو فون، سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مونس الٰہی کو فون، سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

جاری سیاسی بات چیت کا مطلب کوئی فیصلہ نہیں ہے، ہم اپنے وعدوں کے پابند ہیں: مونس الٰہی کا ٹویٹ

لاہور(24فروری2022) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مونس الٰہی کے ٹویٹ کے مطابق ہم نے موجودہ صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور میں نے ان سے کہا کہ سیاسی بات چیت اور مشاورت جاری ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مونس الٰہی نے مزید کہا کہ ہم اپنے وعدوں کے پابند ہیں اور ان کا مکمل احترام کریں گے۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …