Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / یوکرین سے پاکستانی طلبہ اور شہریوں کو فوری طور پر وطن واپس لانے کیلئے موثر انتظامات کیے جائیں: چودھری شجاعت حسین

یوکرین سے پاکستانی طلبہ اور شہریوں کو فوری طور پر وطن واپس لانے کیلئے موثر انتظامات کیے جائیں: چودھری شجاعت حسین

جنگ میں پھنسے پاکستانیوں کو بے یار و مددگار نہ چھوڑا جائے، دوسرے ممالک نے فوری طور پر اپنے شہریوں کو یوکرین سے نکالنے کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے

چودھری شجاعت حسین کا یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں اور طلبہ کو فوری طور پر وطن واپس لانے کیلئے پاکستانی سفارتخانے اور وزارت خارجہ سے رابطہ

لاہور(28فروری2022) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں اور طلبہ کو فوری طور پر وطن واپس لانے کیلئے پاکستانی سفارتخانے اور وزارت خارجہ سے رابطہ کیا۔ فارن آفس نے چودھری شجاعت حسین کو تازہ ترین صورتحال اور ریسکیو آپریشن کے متعلق آگاہ کیا۔ چودھری شجاعت حسین کہا کہ یوکرین سے فوری طور پر پاکستانی طلبہ اور شہریوں کو وطن واپس لانے کیلئے موثر انتظامات کیے جائیں، جنگ میں پھنسے طلبہ کو بے یار و مددگار نہ چھوڑا جائے، دوسرے ممالک نے فوری طور پر اپنے شہریوں کو یوکرین سے نکالنے کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین کے رابطہ کرنے پر سفارتخانے کے سیکرٹری اور وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستانی شہریوں اور طلبہ کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی پروازیں روانہ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کو یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی صورتحال پر کنٹرول پا لیا جائے گا۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …