Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / وزیراعظم کا پٹرول و بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے، عوام کو نچلی سطح تک فائدہ پہنچانے کیلئے وزیروں کی ڈیوٹی لگائیں وہ بازاروں میں قیمتوں کی کمی پر نظر رکھیں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

وزیراعظم کا پٹرول و بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے، عوام کو نچلی سطح تک فائدہ پہنچانے کیلئے وزیروں کی ڈیوٹی لگائیں وہ بازاروں میں قیمتوں کی کمی پر نظر رکھیں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

صنعتوں کی بحالی کیلئے پیکیج کا اعلان بڑا اچھا ہے، پنجاب کی انڈسٹریل اسٹیٹس کیلئے بھی ایسے ہی پیکیج کا اعلان کیا جائے: چودھری پرویزالٰہی

یہ بڑا اچھا آئیڈیا ہے اس میں پنجاب کی صنعتوں کو بھی شامل کیا جائے گا: عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار، عبدالرزاق داؤد، فواد چودھری، سالک حسین، حسین الٰہی، مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر، عامر ڈوگر، شافع حسین، راسخ الٰہی، منتہا اشرف، محمد خان بھٹی بھی موجود تھے

لاہور(یکم مارچ2022) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزراء عبدالرزاق داؤد، فواد چودھری، مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر اور عامر ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی کے علاوہ شافع حسین، راسخ الٰہی، منتہا اشرف اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کی جانب سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب اپنے وزیروں کی ڈیوٹی لگائیں کہ وہ بازاروں میں بھی قیمتوں کی کمی پر نظر رکھیں تاکہ عوام کو نچلی سطح تک اس کا فائدہ پہنچ سکے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ صنعتوں کی بحالی کیلئے پیکیج کا اعلان بڑا اچھا ہے، پنجاب کی انڈسٹریل اسٹیٹس کیلئے بھی ایسے ہی پیکیج کا اعلان کیا جائے جس پر عمران خان کہا کہ یہ بڑا اچھا آئیڈیا ہے اس میں پنجاب کی صنعتوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعظم کے دورہ روس کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے آپ کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …