Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

لاہور(07مارچ2022) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفیق تارڑ سینئر قانون دان اور انتہائی ملنسار انسان تھے، وہ سیاست پر گہری نظر رکھتے تھے، بطور صدر پاکستان ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ رفیق تارڑ کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …