Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے این اوسی کے حصول اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنابھرپور کردار ادا کروں گا: چودھری پرویزالٰہی

پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے این اوسی کے حصول اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنابھرپور کردار ادا کروں گا: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی جاپانی سفیر مسٹر واڈا میٹسو ہیرو کی ملاقات

ٹیکسلا میوزیم کیلئے گرانٹ دینا چاہتے ہیں، ضروری پراسیس کی تکمیل کیلئے آپ اپنا کردار ادا کریں، بطور وزیراعلیٰ پنجاب آپ نے مثالی کام کئے جو آج بھی عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے بڑے کارآمد ثابت ہو رہے ہیں: جاپانی سفیر مسٹر واڈا میٹسو ہیرو

لاہور(17مارچ2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان میں جاپانی سفیر مسٹر واڈا میٹسو ہیرو نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ جاپانی سفیر نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ضروری این او سی کے حصول کیلئے میری خدمات حاضر ہیں، سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنابھرپور کردار ادا کروں گا، جاپان کے ساتھ تجارتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جاپان ایک مستحکم معاشی ملک ہے اور ہم اس کے معاشی ماڈل کی تقلید کے خواہاں ہیں، پاکستان، ایشیا میں ایک انتہائی اہم ملک کے طور پرجاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو قدرت نے بڑی خوبصورتی سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دوستان تعلقات 1948ء سے استوار ہیں، پاکستان میں اس وقت 80 سے زائد جاپانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جس سے ہزاروں گھرانوں کا روزگار جڑا ہوا ہے۔ سپیکر نے جاپانی سفیر کو اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کے رولز آف پروسیجر سے آگاہ کیا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان ہمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے کوشاں رہا ہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب آپ نے مثالی کام کئے جو آج بھی عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے بڑے کارآمد ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ ٹیکسلا میوزیم کیلئے گرانٹ دینا چاہتے ہیں، ضروری پراسیس کی تکمیل کیلئے آپ اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں فوڈ انڈسٹری لگانے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں، این او سی اور دیگر مراحل تیزی سے مکمل کیے جائیں۔ سپیکر نے جاپانی سفیر کو سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ جاپان کے سفیر نے پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر جاپان کے آنریر ی قونصل جنرل شیرازی، سیکنڈ سیکرٹری کاٹ سورا گاوا اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجودتھے۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …