Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ترین گروپ کے تین ارکان سید رفاقت علی گیلانی، عبدالحئی دستی اور امیر محمد خان کی ملاقات، وزارتِ اعلیٰ کیلئے مکمل حمایت کا اعلان

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ترین گروپ کے تین ارکان سید رفاقت علی گیلانی، عبدالحئی دستی اور امیر محمد خان کی ملاقات، وزارتِ اعلیٰ کیلئے مکمل حمایت کا اعلان

چودھری پرویزالٰہی بڑے بھائی ہیں ان کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں، رفاقت علی گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چودھری پرویزالٰہی بہترین امیدوار ہیں ان کو ووٹ دوں گا، عبدالحئی دستی، چودھری پرویزالٰہی کو خود بھی ووٹ دوں گا اور ان کیلئے ترین گروپ کے دوسرے ارکان سے ووٹ کی درخواست کروں گا: امیر محمد خان

لاہور(02اپریل2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ترین گروپ کے تین ارکان سید رفاقت علی گیلانی، عبدالحئی دستی اور امیر محمد خان نے ملاقات کی اور وزارتِ اعلیٰ کیلئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی بڑے بھائی ہیں ان کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔ عبدالحئی دستی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چودھری پرویزالٰہی بہترین امیدوار ہیں ان کو ووٹ دوں گا۔ امیر محمد خان نے کہا کہ میں چودھری پرویزالٰہی کو خود بھی ووٹ دوں گا اور ان کیلئے ترین گروپ کے دوسرے ارکان سے ووٹ کی درخواست کروں گا۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …