Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / کل رمضان المبارک کا پہلا روز ہماری فتح کی نوید لے کر آئے گا: چودھری پرویزالٰہی

کل رمضان المبارک کا پہلا روز ہماری فتح کی نوید لے کر آئے گا: چودھری پرویزالٰہی

چودھری پرویزالٰہی کی کا میابی ہم سب کی کامیابی ہے، چودھری پرویزالٰہی کو اکثریت سے کامیاب کروا کے عوامی خدمت کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے: سردار عثمان بزدار

عمران خان کے سپاہی ہیں، عمران خان کے نامزد امیدوار چودھری پرویزالٰہی کو ووٹ دیں گے: خرم لغاری، سمیع اللہ چودھری اور سردار اویس دریشک کا اعلان

لاہور(02اپریل2022) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے امیدوار برائے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، راجہ بشارت، وفاقی وزیر شفقت محمود، اعجاز چودھری، سابق صوبائی وزراء اور ارکان پنجاب اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ(ن)، چھینہ گروپ اور ترین گروپ کے ارکان پنجاب اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ علیم خان گروپ کے ارکان پنجاب اسمبلی خرم لغاری اور سردار اویس دریشک کی واپسی جبکہ سمیع اللہ چودھری نے بھی چودھری پرویزالٰہی کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ پارلیمانی پارٹی نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو کامیاب کرانے کے عزم کااعادہ کیا۔ سردار عثمان بزدار نے اپنے خطاب میں کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کو اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، چودھری پرویزالٰہی کی کا میابی ہم سب کی کامیابی ہے، چودھری پرویزالٰہی کی کامیابی کیلئے دل سے دعا گوہوں، چودھری پرویزالٰہی عوام کی خدمت کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کل رمضان المبارک کا پہلا روز ہماری فتح کی نوید لے کر آئے گا، انشاء اللہ کامیابی حق کا قدم چومے گی، ہم ایک ہیں اورایک رہیں گے، مل کر آگے بڑھیں گے، نمبر گیم میں واضح سبقت حاصل ہے۔ ارکان پنجاب اسمبلی خرم لغاری اور سردار اویس دریشک نے کہا کہ وہ چودھری پرویزالٰہی کو ووٹ دیں گے۔ ایم پی اے سمیع اللہ خان نے حمزہ شہباز کی حمایت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کاسپاہی ہوں، آخری بال تک اس کے ساتھ کھڑا ہوں، عمران خان کے نامزد امیدوار چودھری پرویزالٰہی کی حمایت کروں گا، چودھری پرویزالٰہی کو ووٹ دوں گا۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …