Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے ایماء پر مجھ پر بہیمانہ تشدد کروایا گیا: چودھری پرویزالٰہی
Prime Ministerial candidate for the Pakistan Muslim-League-Qaid (PML-Q) party, Chaudhry Pervez Elahi, gestures as he speaks during an interview with an unseen AFP correspondent in Lahore on February 14, 2008. The PML-Q's candidate to be prime minister if it wins the polls, Chaudhry Pervaiz Elahi, says the reason for the absence of Musharraf in their campaigning materials was simply to keep in line with the law."Under the constitution the president is above politics, and nobody can use his name, his photograph. This doesn't mean we have left him," Elahi told AFP in an interview at his imposing Lahore family home. AFP PHOTO/Arif ALI (Photo credit should read ARIFALI/AFP/Getty Images)

وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے ایماء پر مجھ پر بہیمانہ تشدد کروایا گیا: چودھری پرویزالٰہی

میں کس عدالت کے پاس جاؤں، ان کے کہنے پر عدالتیں تو رات کو بھی کھل جاتی ہیں، کسی مظلوم کیلئے کوئی عدالت نہیں، میں اپنا مقدمہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں: میڈیا سے گفتگو

لاہور(16اپریل2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے ایماء پر مجھ پر بہیمانہ تشدد کروایا گیا، تشدد سے میرا بازو توڑ دیا گیا، میں پیچھے سیٹ پر بیٹھا تھا لیکن ن لیگ کے غنڈوں نے وہاں پر آ کر مجھ پر تشدد کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز نے مجھے ٹارگٹ کر کے پلاننگ کے تحت حملہ کروایا۔ میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کس عدالت کے پاس جاؤں، ان کے کہنے پر عدالتیں تو رات کو بھی کھل جاتی ہیں، کسی مظلوم کیلئے کوئی عدالت نہیں، میں اپنا مقدمہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بطور سپیکر میں ہمیشہ اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کو برابری کی سطح پر موقع دیتا رہا، ن لیگ کے جیلوں میں بند رہنماؤں کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرتا رہا، آج ان لوگوں نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا ساری دنیا کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی ارکان سہیل شوکت بٹ اور ملک وحید نے حمزہ شہباز کے کہنے پر مجھ پر حملہ کیا، یہ غنڈے اپنے گھر سے لے کر آئے ہیں، میں ابھی بھی سپیکر ہوں، میرے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا، مجھ پر حملہ کرنے کیلئے آنے والے غنڈے حمزہ حمزہ کے نعرے لگاتے رہے۔ دریں اثناء سپیکر پنجاب اسمبلی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اقبال چودھری پر بھی کافی تشدد کیا گیا، وہ چودھری پرویزالٰہی کو بچاتے بچاتے ڈائس سے نیچے گر پڑے، چودھری اقبال پر لیگ کے غنڈوں کے حملے سے سر پر کافی گہرے زخم آئے۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …