Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / کل سے میں سپیکر اور کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہوں، آج کے نام نہاد الیکشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، حمزہ شہباز جعلی وزیراعلیٰ ہیں: چودھری پرویزالٰہی
Prime Ministerial candidate for the Pakistan Muslim-League-Qaid (PML-Q) party, Chaudhry Pervez Elahi, gestures as he speaks during an interview with an unseen AFP correspondent in Lahore on February 14, 2008. The PML-Q's candidate to be prime minister if it wins the polls, Chaudhry Pervaiz Elahi, says the reason for the absence of Musharraf in their campaigning materials was simply to keep in line with the law."Under the constitution the president is above politics, and nobody can use his name, his photograph. This doesn't mean we have left him," Elahi told AFP in an interview at his imposing Lahore family home. AFP PHOTO/Arif ALI (Photo credit should read ARIFALI/AFP/Getty Images)

کل سے میں سپیکر اور کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہوں، آج کے نام نہاد الیکشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، حمزہ شہباز جعلی وزیراعلیٰ ہیں: چودھری پرویزالٰہی

چودھری پرویزالٰہی نے اپنے اوپر اسمبلی کے ایوان میں کیے جانے والے تشدد پر درخواست تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں دے دی، مونس الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، راجہ بشارت، حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے

لاہور(16اپریل2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اپنے اوپر اسمبلی کے ایوان میں کیے جانے والے تشدد پر درخواست تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں دے دی ہے۔ رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، راجہ بشارت، حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آج اسمبلی میں مجھ پر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے احکامات پر تشدد کروایا گیا، حمزہ شہباز کا حکم تھا کہ پرویزالٰہی کو جان سے مار دو، پولیس ملازمین نے ایوان کا تقدس پامال کیا، خواتین کو بھی مار پیٹ کی اور دھکے دئیے، کمشنر، ڈی سی، آئی جی کے حکم پر ایس پی، ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ہمراہ ہاؤس میں دندناتے ہوئے آئے، ن لیگ کے تمام ارکان اسمبلی اور ملوث افسران کے نام ایف آئی آر میں لکھوا دئیے ہیں، ہم یہ نہیں چاہتے کہ عدالتیں رات کے اندھیرے میں انصاف دیں بلکہ دن کی روشنی میں انصاف کے طلبگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل سے میں سپیکر اور کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہوں، آج کا نام نہاد الیکشن غیر آئینی ہے، آئین و قانون کی نظر میں آج کے الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں، حمزہ شہباز جعلی وزیراعلیٰ ہیں۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …