Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / موجودہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں بس تکلیف ہی دے سکتے ہیں، عمران خان قوم کے حقوق کیلئے باہر نکلے ہیں ہم سب اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں: چودھری پرویزالٰہی

موجودہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں بس تکلیف ہی دے سکتے ہیں، عمران خان قوم کے حقوق کیلئے باہر نکلے ہیں ہم سب اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں: چودھری پرویزالٰہی

جب سب اتحادی ساتھ چھوڑ گئے تب بھی چودھری پرویزالٰہی نے مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دینے کا وعدہ نبھایا، عمران خان آپ کے اس فیصلے کی دل سے قدر کرتے ہیں، چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی کے فلور پر ن لیگی غنڈوں کا بہادری سے مقابلہ کیا: اسد قیصر

لاہور(21اپریل2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹر ذیشان احمد، خانزادہ حسین، سابق صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ، چودھری نذیر جٹ اور عامر سعید راں بھی موجود تھے۔ اسد قیصر نے کہا کہ جب سب اتحادی ساتھ چھوڑ گئے تب بھی چودھری پرویزالٰہی نے مشکل وقت میں عمران خان اور تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا وعدہ نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کے اس فیصلے کی دل سے قدر کرتے ہیں اس لیے میں ذاتی طور پر آپ کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی کے فلور پر ن لیگی غنڈوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں بس تکلیف ہی دے سکتے ہیں، عمران خان قوم کے حقوق کیلئے باہر نکلے ہیں ہم سب اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …