Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / ملک میں ہنگامی صورتحال ہو تو ملکی سلامتی اور بقا کیلئے حکومت اور افواج پاکستان کے درمیان تعاون لازم ہے کہ فوج اور حکومت باہمی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں: چودھری شجاعت حسین

ملک میں ہنگامی صورتحال ہو تو ملکی سلامتی اور بقا کیلئے حکومت اور افواج پاکستان کے درمیان تعاون لازم ہے کہ فوج اور حکومت باہمی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں: چودھری شجاعت حسین

حکومت کا اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے دفاعی اخراجات کو جواز بنا کر اپنی سیاست چمکانے اور تالیاں بجوانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ قرار دیا جانا چاہئے لیکن افسوس ہے کہ ایسے افراد قومی مفادات کو مد نظر رکھنے کی بجائے ملک دشمن قوتوں کو خوش ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں

لاہور(11مئی2022) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیرا عظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آج کل سیاست اور فوج موضوع بحث بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ فوج کا سیاست میں کردار ہونا چاہئے یا نہیں۔ سیاست کا ڈکشنری میں مطلب اصلاح احوال ہے اور اس کا مطلب سیاسی، معاشی اور سماجی حالات درست کرنا ہے۔ میں تفصیلات میں جانے کی بجائے یہ کہنا چاہوں گا کہ اگر ملک کے اندر ہنگامی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ملکی سلامتی اور بقا کیلئے حکومت اور افواج پاکستان کے درمیان تعاون لازم ہے کہ فوج اور حکومت باہمی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی رہنماؤں سینیٹر کامل علی آغا، جواد بھلی، شافع حسین اور رضوان ممتاز علی سے گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت کا اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے دفاعی اخراجات کو جواز بنا کر اپنی سیاست چمکانے اور تالیاں بجوانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ قرار دیا جانا چاہئے لیکن افسوس کی بات یہ ہے ایسے افراد قومی مفادات کو مد نظر رکھنے کی بجائے جلسوں میں تالیاں بجوانے اور نعرے لگوانے کیلئے ملک دشمن قوتوں کو خوش ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جہاں تک سیاسی حکومت کے فرائض کا تعلق ہے اسے چاہئے کہ وہ ملکی سلامتی اور بقا کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے اور جب ضرورت پڑے تو آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سکیورٹی ایجنسیز افواج پاکستان کو اپنی مدد کیلئے طلب کرے اور اس سلسلے میں تمام مالی و دیگر وسائل بروے کار لائے، حکومت معاملات کو سلجھانے میں ناکام ہو جاتی ہے تو ملکی سلامتی کو خطرات لا حق ہو سکتے ہیں، سول حکومت ایسی سنگین صورتحال میں وسائل فراہم کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو میری نظر میں افواج پاکستان اور سکیورٹی ایجنسیز ملک کو ایسی سنگین صورتحال میں بھی خطرات سے باہر نکالنے کی ذمہ دار ٹھہرائی جائے گی۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …