Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / ن لیگ نے کروڑوں پاکستانیوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، وزیراعلیٰ پنجاب کے غیر قانونی و غیر آئینی الیکشن کو مسترد کرتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

ن لیگ نے کروڑوں پاکستانیوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، وزیراعلیٰ پنجاب کے غیر قانونی و غیر آئینی الیکشن کو مسترد کرتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

تاریخ ایسے واقعات کے ذمہ داران کو معاف نہیں کرتی: برطانوی ہائی کمشنر کی سپیکر چودھری پرویزالٰہی کے موقف کی تائید

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی اور بیرسٹر وسیم خان بادوزئی ایم پی اے بھی شریک تھے

لاہور(11مئی2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے یہاں اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی اور بیرسٹر وسیم خان بادوزئی ایم پی اے بھی شریک تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 16 اپریل کا وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن غیر قانونی اور غیر آئینی ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کروڑوں پاکستانیوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالاہے، عمران خان کے جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر غیر آئینی حکمرانوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، تمام ارکان پنجاب اسمبلی اور ان کی لیڈرشپ کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ پنجاب کے غریب عوام کی فلاح کیلئے کیا کیا گیا، کسی ممبر پنجاب اسمبلی کو مارنا یا سر پر سخت چوٹ پہنچانا، کیا کسی کا بھلا کرنا ہے؟ پنجاب کے عوام اور ممبران، سیاسی جماعتوں سے یہ سوال کرتے رہیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے ساڑھے تین سال انتہائی کامیابی سے اپنی ورکنگ کی، صوبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے گزشتہ حکومت نے بہترین پالیسیاں وضع کیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ ایسے واقعات کے ذمہ داران کو معاف نہیں کرتی۔ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ کیلئے آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، آپ نے خاص طور پر اقلیتوں کیلئے بے شمار اچھے کام کیے جن کا فائدہ تمام اقلیتوں کو ہوا ہے، اقلیتوں کے حوالے سے قوانین کی منظوری سے تمام مغربی ممالک اور یورپی یونین کے پارلیمنٹرینز کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ ملاقات میں پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ ایسی مشترکہ ریسرچ کی جائے جس کا فائدہ عام آدمی اور کسانوں کو ہو۔ ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ سے متعلق ہونے والی قانون سازی کو بھی سراہا۔ سپیکر نے برطانوی ہائی کمشنر کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ، ایوان، لائبریری اور دیگر شعبہ جات کادورہ کروایا اور انہیں اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کی ورکنگ سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں پنجاب میں برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے ایلکس بالنگر، سیاسی مشیر برطانوی ہائی کمیشن لاہور آفس طلال رضا، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری کوآرڈی نیشن عنایت اللہ لک اور ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز حسین بابر بھی موجود تھے۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …