Monday , July 4 2022
Breaking News
Home / Featured / جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خاتمہ میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں: چودھری پرویزالٰہی
Prime Ministerial candidate for the Pakistan Muslim-League-Qaid (PML-Q) party, Chaudhry Pervez Elahi, gestures as he speaks during an interview with an unseen AFP correspondent in Lahore on February 14, 2008. The PML-Q's candidate to be prime minister if it wins the polls, Chaudhry Pervaiz Elahi, says the reason for the absence of Musharraf in their campaigning materials was simply to keep in line with the law."Under the constitution the president is above politics, and nobody can use his name, his photograph. This doesn't mean we have left him," Elahi told AFP in an interview at his imposing Lahore family home. AFP PHOTO/Arif ALI (Photo credit should read ARIFALI/AFP/Getty Images)

جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خاتمہ میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں: چودھری پرویزالٰہی

فوج اور آرمی چیف ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوتے ہیں، آرمی چیف کو نشانہ بنانے کا مطلب فوج ہی کو نشانہ بنانا ہوتا ہے

ن لیگ عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڑ کے فوج اور آرمی چیف کے خلاف استعمال کر رہی ہے، عمران خان دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں فوج ہی ملک و قوم کے تحفظ اور سالمیت کی واحد ضامن ہے

لاہور(12مئی2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ اور عالمی سطح پر ملک و قوم کے وقار کو بلند کرنے کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں لہٰذا پاک فوج اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف جو عناصر زہریلی اور بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں وہ درحقیقت ملک و قوم کے دفاع کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ فوج اور آرمی چیف ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوتے، جب آرمی چیف کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو پوری فوج کے مورال پر اس کا منفی اثر پڑتا ہے، صرف افسروں کی ہی نہیں بلکہ ان جوانوں کی بھی دل شکنی ہوتی ہے جو سرحدوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانات کو ن لیگ توڑ مروڑ کے فوج اور آرمی چیف کے خلاف استعمال کر رہی ہے، عمران خان دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں فوج ہی ملک و قوم کے تحفظ اور سالمیت کی واحد ضامن ہے بلکہ وہ تو یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ ملک و قوم کیلئے پاک فوج ان کی اپنی ذات اور سیاست سے بھی زیادہ ضروری اور اہم ہے، یہ نوازشریف ہی ہیں جو جلسوں میں باقاعدہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام لے کر ان کے خلاف مہم چلاتے رہے ہیں اور مریم نواز کی میڈیا ٹیم اس میں پیش پیش رہی ہے، پاک فوج کے خلاف ن لیگ کے اس ٹریک ریکارڈ سے قوم اور فوج اچھی طرح واقف ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہمیشہ سے ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا رہا ہے لیکن یہ ایجنڈا نہ پہلے کامیاب ہوا نہ ہی اب کامیاب ہو گا اور انشاء اللہ پاک فوج موجودہ بحران میں بھی سرخرو ہو کر نکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عسکری محاذ پر پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحیت کا ہمیشہ دندان شکن جواب دیا، ان کی اس حکمت عملی کے باعث بھارت کو پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرات نہیں ہو سکی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سفارتی محاذ پر بھی قومی نقطہ نظر سے غیر معمولی خدمات سرانجام دی ہیں، آرمی چیف نے سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات سمیت تمام مسلمان ملکوں سے پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے پس پردہ رہ کر بہت اہم کردار ادا کیا جس کا اعتراف مسلمان ممالک کرتے رہے ہیں، آرمی چیف نے پاکستان کے بارے میں یورپی ملکوں کے معاشی تحفظات کو بڑی حکمت اور تدبر سے دور کیا اور اس طرح پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے حکومت کا ہر سطح پر ہاتھ بٹایا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد کے معاملات پر دور اندیشی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کواس کے منفی سیاسی اور عسکری اثرات سے محفوظ رکھا ہے۔

Check Also

Overseas Pakistanis are patriotic and talented due to which Pakistan’s name is shining in the world: Ch Shujat Hussain

PML-US President Mian Zakir Naseem called on Ch Shujat Hussain, Ch Shafay Hussain and Ch …