سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات، خیریت دریافت کی
May 12, 2022
Featured, News, Pictures, Urdu News
507 Views
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین، ایلکس بالنگر، طلال رضا اور منتہیٰ اشرف بھی موجود تھے
لاہور(12مئی2022) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین، برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے ایلکس بالنگر، سیاسی مشیر برطانوی ہائی کمیشن لاہور آفس طلال رضا اور منتہیٰ اشرف بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

