عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر ’بچہ حکمران‘ گھبرا گیا ہے: چودھری پرویزالٰہی
May 14, 2022
Featured, News, Urdu News
62 Views
پی ٹی آئی کا جلسہ انشاء اللہ ہونا ہے، لازمی ہونا ہے جو کہ پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے، عثمان ڈار بغیر خرچے کے جلسے کی تشہیر پر حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کریں: سیالکوٹ جلسہ روکے جانے پر اظہار خیال
لاہور(14مئی2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کی جعلی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کا سیالکوٹ میں جلسہ روکے جانے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان ڈار اور پی ٹی آئی سیالکوٹ کو حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جنہوں نے بغیر خرچے کے جلسے کی تشہیر اور اس میں جوش پیدا کرنے کا مشکل کام کیا، جو کام اکیلا عثمان ڈار کر رہا تھا وہ ن لیگ اور حمزہ شہباز نے اپنے ذمے لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکے جانے سے ایک بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ عمران خان کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر ’بچہ حکمران‘ گھبرا گیا ہے، ن لیگ سب سے اعلیٰ کام جمہوریت کی خدمت کا دعویٰ تو کرتی ہے لیکن کبھی اس کو پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور جلسہ کرنا پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کا بنیادی حق ہے، سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہونا ہے اور انشاء اللہ لازمی ہونا ہے۔
