Thursday , March 23 2023
Breaking News
Home / Featured / بچہ حکومت‘ کی ایک اور بوکھلاہٹ عیاں، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سیکرٹری محمد خان بھٹی کے ساتھ تعینات اسمبلی افسروں و اہلکاروں کے گھروں پر اچانک چھاپے، گرفتاریاں شروع
Prime Ministerial candidate for the Pakistan Muslim-League-Qaid (PML-Q) party, Chaudhry Pervez Elahi, gestures as he speaks during an interview with an unseen AFP correspondent in Lahore on February 14, 2008. The PML-Q's candidate to be prime minister if it wins the polls, Chaudhry Pervaiz Elahi, says the reason for the absence of Musharraf in their campaigning materials was simply to keep in line with the law."Under the constitution the president is above politics, and nobody can use his name, his photograph. This doesn't mean we have left him," Elahi told AFP in an interview at his imposing Lahore family home. AFP PHOTO/Arif ALI (Photo credit should read ARIFALI/AFP/Getty Images)

بچہ حکومت‘ کی ایک اور بوکھلاہٹ عیاں، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سیکرٹری محمد خان بھٹی کے ساتھ تعینات اسمبلی افسروں و اہلکاروں کے گھروں پر اچانک چھاپے، گرفتاریاں شروع

بچہ حکمران‘ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور اسمبلی افسروں اور سٹاف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ نہ بنائے، نوازشریف، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا انتقامی چہرہ سامنے آ رہا ہے جو عوام بھول چکے تھے: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی شدید مذمت

سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی 25 مئی تک عبوری ضمانت پر ہیں لیکن واضح عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بلاجواز ہراساں کیا جا رہا ہے: پنجاب اسمبلی ترجمان

لاہور(15مئی2022) ’بچہ حکومت‘ کی ایک اور بوکھلاہٹ عیاں ہوگئی، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سیکرٹری محمد خان بھٹی سے متعلقہ اسمبلی افسروں اور اہلکاروں کے گھروں پر پنجاب پولیس کی جانب سے اچانک چھاپے مارے گئے اور ان کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’بچہ حکمران‘ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور اسمبلی افسروں اور سٹاف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ نہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا انتقامی چہرہ سامنے آ رہا ہے جو عوام بھول چکے تھے۔ پنجاب اسمبلی ترجمان کے مطابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، ان کے ساتھ تعینات گریڈ سترہ کے ریسرچ آفیسر شہباز احمد، دو جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ علی ذیشان اور غلام مرتضیٰ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی 25 مئی تک عبوری ضمانت پر ہیں لیکن واضح عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بلاجواز ہراساں کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی کے پرسنل سٹاف آفیسر خواجہ حمزہ کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا لیکن انہیں حراست میں نہ لیا جا سکا۔ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو پہلے بھی تین ایم پی او کے تحت حراست میں لینے کی کوشش کی گئی تھی، سیکرٹری کوآرڈی نیشن عنایت اللہ لک کو گزشتہ دنوں تین ایم پی او کے تحت زیر حراست رہے، دونوں مذکورہ افسر ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں قانونی ریلیف کیلئے گئے تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …