Monday , July 4 2022
Breaking News
Home / Featured / جس اسمبلی میں دین کی سربلندی کا کام ہوا اور تحفظ ختم نبوتﷺ پر پہرا دیا گیا شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے اسی ایوان کا تقدس پامال کیا: چودھری پرویزالٰہی

جس اسمبلی میں دین کی سربلندی کا کام ہوا اور تحفظ ختم نبوتﷺ پر پہرا دیا گیا شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے اسی ایوان کا تقدس پامال کیا: چودھری پرویزالٰہی

قوم کے سامنے ان کا مکروہ چہرہ عیاں ہو چکا ہے، آئین اور قانون کے تقدس کی پامالی سے پارلیمنٹ کی بالادستی بری طرح متاثر ہوئی جس کی اصلاح سزا کے ساتھ ضروری ہے: اسمبلی افسران سے خطاب

لاہور(17مئی2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں دین کی سربلندی کا کام ہوا اور جہاں پر تحفظ ختم نبوتﷺ پر پہرا دیا گیا شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے اسی ایوان کا تقدس پامال کیا، قوم کے سامنے ان کا مکروہ چہرہ عیاں ہو چکا ہے۔ وہ پنجاب اسمبلی کے افسروں سے میٹنگ کے دوران خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ارکان پنجاب اسمبلی محمد بشارت راجہ، سبطین خان، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری کوآرڈی نیشن عنایت اللہ لک، ڈائریکٹر سکیورٹی اینڈ انٹیلی جنس میجر (ر) فیصل حسین، علی عمران رضوی، سپیشل سیکرٹری ایڈمن چودھری عامر حبیب، چیف رپورٹر مہرعمر دراز، سینئر رپورٹر مبشر حسین، مختار جوئیہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے کہنے پر تاریخ میں پہلی مرتبہ اسمبلی کے آئین اور قانون کے تقدس کو پامال کیا گیا، اس سے پارلیمنٹ کی بالادستی بری طرح متاثر ہوئی جس کی اصلاح سزا کے ساتھ ضروری ہے، بے گناہ اسمبلی ملازمین کو بلاوجہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان پر چوری اور ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے بنا کر ہراساں کیا جا رہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ہم اسمبلی کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Check Also

Overseas Pakistanis are patriotic and talented due to which Pakistan’s name is shining in the world: Ch Shujat Hussain

PML-US President Mian Zakir Naseem called on Ch Shujat Hussain, Ch Shafay Hussain and Ch …