سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کی ملاقات
May 18, 2022
Featured, News, Pictures, Urdu News
75 Views
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کی جعلی حکومت کا خاتمہ ہوچکا، اس وقت ایوان وزیراعلیٰ میں حمزہ شہباز کی حیثیت قبضہ گروپ کی ہے، وہ فوری طور پر وزیراعلیٰ آفس چھوڑ دیں: ملاقات میں اتفاق
ملاقات میں تحریک انصاف کی پنجاب ایڈوائزری کونسل کے سربراہ سبطین خان، ڈاکٹر مراد راس، مخدوم ہاشم جواں بخت اور سید علمدار عباس شریک ہوئے
لاہور(18مئی2022) تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے پہلے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے ملاقات کی جس میں تحریک انصاف کی پنجاب ایڈوائزری کونسل کے سربراہ سبطین خان، ڈاکٹر مراد راس، مخدوم ہاشم جواں بخت اور سید علمدار عباس شریک ہوئے۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور آئندہ آئینی اور قانونی آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کی جعلی حکومت کا خاتمہ ہوچکا، اس وقت ایوان وزیراعلیٰ میں حمزہ شہباز کی حیثیت قبضہ گروپ کی ہے۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ حمزہ شہباز فوری طور پر وزیراعلیٰ آفس چھوڑ دیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد آئندہ آئینی آپشنز پر پیش رفت کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کی قیادت اس ملاقات کے بعد شام کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرے گی۔

