میں عمران خان کا امیدوار ہوں، انشاء اللہ حلف لینے کے بعد اگر عمران خان مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا: چودھری پرویزالٰہی
May 20, 2022
Featured, News, Urdu News
227 Views
الیکشن کمیشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کے آج کے فیصلے سے حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے
لاہور(20مئی2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے الیکشن کمیشن کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے بہت خوشی ہوئی ہے، میں الیکشن کمیشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آج کے فیصلے سے حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں عمران خان کا امیدوار ہوں، انشاء اللہ حلف لینے کے بعد اگر عمران خان مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا۔
