Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / جعلی حکمران چند دن کے مہمان ہیں ان کو اپنے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہو گا: چودھری پرویزالٰہی

جعلی حکمران چند دن کے مہمان ہیں ان کو اپنے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہو گا: چودھری پرویزالٰہی

منتخب نمائندوں کی گرفتاریاں اور ان پر پولیس تشدد انتہائی تشویشناک ہے، بطور ہاؤس کسٹوڈین ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں پر خاموش نہیں رہ سکتا، معاملہ ایوان میں زیر بحث لایا جائے گا

چودھری پرویزالٰہی کی ایم پی اے میاں اسلم اقبال، ان کے بھائی اور متعدد ارکان پنجاب اسمبلی کی گرفتاریوں اور عمر ایوب خان پر بہیمانہ تشدد کی پر زور الفاظ میں مذمت

لاہور(26مئی2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ایم پی اے میاں اسلم اقبال، ان کے بھائی اور متعدد ارکان پنجاب اسمبلی کی گرفتاریوں اور تشدد کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں پر پولیس کا تشدد انتہائی تشویشناک ہے، جن ارکان پنجاب اسمبلی کو گرفتار کیاگیا ان کا معاملہ ایوان میں زیر بحث لایا جائے گا، میں بطور ہاؤس کسٹوڈین ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، پولیس کا غیر قانونی استعمال کیا جا رہا ہے، پولیس کے ذریعے ارکان اسمبلی کو بلاجواز گرفتاراور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان پر بہیمانہ تشدد پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حکم پر منتخب نمائندوں اور پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا، جعلی اور غیر آئینی حکمرانوں کے کہنے پر پولیس نے ظلم اور سفاکیت کا مظاہرہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ حکومت طاقت کے بل بوتے پر عوام کی اٹھتی ہوئی آواز نہیں دبا سکتی، جعلی حکمران چند دن کے مہمان ہیں ان کو اپنے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہو گا، بیوروکریسی جان لے قانون سے تجاوز کل ان کو جوابدہ بنائے گا۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …