Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / گورنر نے شاید اسمبلی اختیارات محدود کرنے کیلئے ایوان اقبال میں اجلاس بلایا ہے، ارکان اسمبلی پنجاب اسمبلی بلڈنگ والے اجلاس میں جائیں اور اپنے اختیارات کا تحفظ کریں: چودھری شجاعت حسین

گورنر نے شاید اسمبلی اختیارات محدود کرنے کیلئے ایوان اقبال میں اجلاس بلایا ہے، ارکان اسمبلی پنجاب اسمبلی بلڈنگ والے اجلاس میں جائیں اور اپنے اختیارات کا تحفظ کریں: چودھری شجاعت حسین

آج کل سیاست تماش بینوں کے ہتھے چڑھ گئی ہے جو اپنا اپنا تماشہ لگا رہے ہیں وہ قوم کو تماشہ نہ بنائیں

لاہور(15مئی2022) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے شاید انہوں نے اسمبلی کے اختیارات کو محدود کرنے کیلئے ایوان اقبال میں یہ اجلاس بلایا ہے، ارکان اسمبلی کو چاہئے کہ وہ پنجاب اسمبلی بلڈنگ والے اجلاس میں جائے اور اپنے اختیارات کا تحفظ کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ آج کل سیاست تماش بینوں کے ہتھے چڑھ گئی ہے، ڈر ہے کہ تماش بین ملک کا تماشہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس تماش بینوں کے ہاتھ نہ چڑھ جائے کیونکہ تماش بین اپنا اپنا تماشہ لگا رہے ہیں وہ قوم کو تماشہ نہ بنائیں۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …