Monday , July 4 2022
Breaking News
Home / Featured / بڑے میاں تو بڑے میاں پنجاب کے چھوٹے میاں سبحان اللہ، مرکز میں من پسند اپوزیشن لیڈر، پنجاب میں چھوٹے میاں نے اپنی اسمبلی ہی بنا لی: چودھری پرویزالٰہی

بڑے میاں تو بڑے میاں پنجاب کے چھوٹے میاں سبحان اللہ، مرکز میں من پسند اپوزیشن لیڈر، پنجاب میں چھوٹے میاں نے اپنی اسمبلی ہی بنا لی: چودھری پرویزالٰہی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے، حکومت بجٹ میں تو ریلیف دے نہ سکی اب ہر ہفتے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جا رہا ہے، نام نہاد تجربہ کار ٹیم ملکی معیشت اور عوام کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے اپوزیشن لیڈر سبطین خان، میاں محمود الرشید، راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، یاسر ہمایوں، چودھری ظہیر الدین اور محسن لغاری کی ملاقات

لاہور(16جون2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان اور پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈرز راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، ارکان پنجاب اسمبلی راجہ یاسر ہمایوں، چودھری ظہیر الدین اور محسن لغاری بھی شریک تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے، حکومت بجٹ میں تو ریلیف دے نہ سکی اب ہر ہفتے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جا رہا ہے، نام نہاد تجربہ کار ٹیم اپنے تجربے کے ساتھ ملکی معیشت اور عوام کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بڑے میاں اور پنجاب میں چھوٹے میاں آئینی اداروں کا تقدس پامال کر رہے ہیں، بڑے میاں تو بڑے میاں، پنجاب کے چھوٹے میان سبحان اللہ، وفاق میں من پسند اپوزیشن لیڈر بنا لیا تو پنجاب میں چھوٹے میاں نے اپنی اسمبلی ہی بنا لی۔

Check Also

Overseas Pakistanis are patriotic and talented due to which Pakistan’s name is shining in the world: Ch Shujat Hussain

PML-US President Mian Zakir Naseem called on Ch Shujat Hussain, Ch Shafay Hussain and Ch …