Monday , October 3 2022
Breaking News
Home / Featured / امپورٹڈ حکومت روزانہ عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکیں: چودھری پرویزالٰہی

امپورٹڈ حکومت روزانہ عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکیں: چودھری پرویزالٰہی

عوام کیلئے اپنا کچن چلانا مشکل ہوگیا، امپورٹڈ حکومت کا ہر دن عوام پر بھاری پڑ رہا ہے، ان تمام زیادتیوں کا بدلہ عوام ووٹ کی طاقت سے لیں گے

اگلا ہفتہ انتہائی اہم، حکومت کو سیاسی اور قانونی محاذ پر ٹف ٹائم دیں گے، حمزہ شہباز کے الیکشن، گورنر کے اجلاس طلب کرنے اور آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کیا ہے: ارکان اسمبلی سے ملاقات اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

لاہور(21جون2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف تو نہ دے سکے لیکن ہر روز عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال رہے ہیں، نام نہاد تجربہ کاروں کی تجربہ کاری نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے، امپورٹڈ حکومت روزانہ عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے، کبھی پٹرول تو کبھی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، عوام کیلئے اپنا کچن چلانا مشکل ہوگیا ہے، امپورٹڈ حکومت کا ہر دن عوام پر بھاری پڑ رہا ہے، عوام ان کی تمام زیادتیوں کا بدلہ ووٹ کی طاقت سے لیں گے۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، چودھری ظہیر الدین اور اخلاق گجر نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی مصروفیت کے باوجود آپ لوگ پنجاب اسمبلی میں آئے، یہ آپ کی عمران خان اور پارٹی کے ساتھ مضبوط وابستگی کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلا ہفتہ انتہائی اہم ہے، تین اہم کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، حکومت کو سیاسی اور قانونی محاذ پر ٹف ٹائم دیں گے، حمزہ شہباز کے الیکشن، گورنر کے اجلاس طلب کرنے اور آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں انتظامیہ، ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز یک طرفہ چل رہے ہیں، ضمنی انتخاب میں انتظامیہ جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اس کے خلاف اسمبلی اور ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پارٹی کے ارکان اسمبلی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

Check Also

CM Ch Parvez Elahi launched Ehsas Ration Subsidy Programme of Rs 100 billion

Lahore, October 02; Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has launched Punjab Ehsaas Rashan Programme …