Monday , July 4 2022
Breaking News
Home / Featured / موجودہ جعلی حکمرانوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں، معیشت تباہ کر کے عوام کو مزید بری خبروں کیلئے تیار رہنے کا کہا جا رہا ہے: چودھری پرویزالٰہی

موجودہ جعلی حکمرانوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں، معیشت تباہ کر کے عوام کو مزید بری خبروں کیلئے تیار رہنے کا کہا جا رہا ہے: چودھری پرویزالٰہی

عوام سترہ جولائی کے الیکشن میں نااہل حکمرانوں کے خلاف ووٹ کی طاقت سے فیصلہ دیں گے، حکومت دھاندلی اور پولیس کے استعمال سے باز رہے ورنہ سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صدر پاکستان مسلم لیگ راولپنڈی زبیر خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات بارے تفصیلی گفتگو

لاہور(23جون2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صدر پاکستان مسلم لیگ راولپنڈی زبیر خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کر دی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پارٹی رہنما تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھرپور مہم چلائیں، تجربہ کاری کا دعویٰ کرنے والے عوام کے سامنے بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں، موجودہ جعلی حکمرانوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں، معیشت کو تباہ کر کے عوام کو مزید بری خبروں کیلئے تیار رہنے کا کہا جا رہا ہے، یہ حکمران عوام کو ریلیف تو نہیں دے سکے لیکن روز نیا ٹیکس لگا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں، مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عوام میں حکمرانوں کے خلاف غصے کی لہر ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام ضمنی انتخاب میں نااہل حکمرانوں کے خلاف ووٹ کی طاقت سے فیصلہ دیں گے، سترہ جولائی کے الیکشن میں حکومت دھاندلی اور پولیس کے استعمال سے باز رہے ورنہ سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا، پنجاب کی جعلی غیر آئینی حکومت پولیس کا سیاسی مخالفین کے خلاف بدترین استعمال کر رہی ہے۔

Check Also

Overseas Pakistanis are patriotic and talented due to which Pakistan’s name is shining in the world: Ch Shujat Hussain

PML-US President Mian Zakir Naseem called on Ch Shujat Hussain, Ch Shafay Hussain and Ch …