Saturday , August 13 2022
Breaking News
Home / Featured / آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کا سب سے بڑا ایوارڈ ”کنگ عبدالعزیز“ ملنا پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے: چودھری پرویزالٰہی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کا سب سے بڑا ایوارڈ ”کنگ عبدالعزیز“ ملنا پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے: چودھری پرویزالٰہی

آرمی چیف کی ذاتی کاوشوں، محنت اور فارن پالیسی پر عبور کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا، پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے جو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے متحرک بھی ہیں

لاہور(27جون2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کا سب سے بڑا ایوارڈ ”کنگ عبدالعزیز“ کا ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ذاتی کاوشوں، محنت اور ان کی فارن پالیسی پر عبور کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے، آرمی چیف کو اس ایوارڈ کا ملنا پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشکل وقت میں یو اے ای، قطر اور سعودی عرب خود جا کر نہ صرف آسان قسطوں پر تیل کی فراہمی کو ممکن بنایا اور قرضوں کی ادائیگی کو ملتوی کروایا بلکہ وہ ہر جگہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحرک بھی نظر آئے، پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے۔

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …