Saturday , August 13 2022
Breaking News
Home / Featured / ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کا پنجاب اسمبلی کے ایوان میں کردار متنازعہ ہو چکا، وہ ن لیگ کے اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کا پنجاب اسمبلی کے ایوان میں کردار متنازعہ ہو چکا، وہ ن لیگ کے اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

امپورٹڈ حکمران بری طرح ایکسپوز ہوچکے، نااہل حکمرانوں نے مہنگائی کے ریکارڈ قائم کر دیئے، عوام انشاء اللہ ضمنی انتخابات میں جعلی حکمرانوں کے خلاف ووٹ کی طاقت سے فیصلہ سنائیں گے

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے غلام مرتضیٰ میتلا، غلام مجتبیٰ، پارٹی رہنماؤں اور سینئر وکلا کے وفد کی ملاقات

لاہور(29جون2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے غلام مرتضیٰ میتلا، غلام مجتبیٰ، پارٹی رہنماؤں اور سینئر وکلا کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب بارے عدالتی کیس اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کا پنجاب اسمبلی کے ایوان میں کردار متنازعہ ہو چکا ہے، ڈپٹی سپیکر سے انصاف کی کوئی توقع نہیں، ڈپٹی سپیکر ن لیگ کے اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں، ڈپٹی سپیکر نے پہلے بھی جانبداری کا مظاہرہ کیا، ایوان میں پولیس طلب کرکے اس کاتقدس پامال کیا جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، کامن ویلتھ سمیت دنیا کے اہم جمہوری تنظیموں نے ڈپٹی سپیکر کے عمل پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر نے وزیر اعلیٰ کا غیر قانونی الیکشن کروایا، ن لیگ کے حق میں ان کے بیانات ان کے عمل کی عکاسی کرتے ہیں، ڈپٹی سپیکر منحرف ارکان سے مل کر حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں اور انہوں نے آئندہ جنرل الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں، ان نااہل حکمرانوں نے مہنگائی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کا ہر روز نیا بم گرایا جاریا ہے، عوام انشاء اللہ ضمنی انتخابات میں جعلی حکمرانوں کے خلاف ووٹ کی طاقت سے فیصلہ سنائیں گے۔

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …