Saturday , August 13 2022
Breaking News
Home / Featured / آج سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ ہے، جو چیزیں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں: چودھری پرویزالٰہی

آج سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ ہے، جو چیزیں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں: چودھری پرویزالٰہی

جو ماحول عدالت کے اندر بنا وہ عدالت کے باہر بھی رہنا چاہئے یہی جمہوریت ہے، 22 جولائی تک ہاؤس مکمل ہو جانے کے بعد وزیراعلیٰ کے الیکشن کیلئے اجلاس اسمبلی بلڈنگ میں ہی ہو گا کہیں اور نہیں

لاہور(یکم جولائی2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ ہے، جو چیزیں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا کوئی پسند ناپسند نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے بھی کہا ہے کہ کوئی سیاسی مداخلت اور پولیس استعمال نہیں کی جائے گی، 22 جولائی تک ہاؤس مکمل ہو جائے گا پھر وزیراعلیٰ کے الیکشن کیلئے اجلاس اسمبلی کی بلڈنگ میں ہی ہو گا کہیں اور نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جو ماحول عدالت کے اندر بنا وہ عدالت کے باہر بھی رہنا چاہئے یہی جمہوریت ہے۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر میاں محمو الرشید نے کہا کہ عدلیہ نے صاف و شفاف الیکشن کی راہ ہموار کر دی ہے، امید کرتے ہیں کہ ضمنی الیکشن شفاف طریقے سے ہوں گے۔

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …