Saturday , August 13 2022
Breaking News
Home / Featured / چیف جسٹس نے ضمنی انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ کا الیکشن کروانے کا ہمارا آپشن مان کر جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کردار ادا کیا: چودھری پرویزالٰہی

چیف جسٹس نے ضمنی انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ کا الیکشن کروانے کا ہمارا آپشن مان کر جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کردار ادا کیا: چودھری پرویزالٰہی

مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا، آئے روز پٹرول اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام پر حکومت کی کوئی پالیسی نہیں

انشاء اللہ ضمنی الیکشن میں ہماری سپورٹ سے واضح فرق نظر آئے گا، عوام امپورٹڈ حکومت کو رد کرنے کیلئے ووٹ کے ذریعے اپنا حق استعمال کرے: ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس

لاہور(02جولائی2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری پنجاب سینیٹر کامل علی آغا، سابق صوبائی وزراء چودھری ظہیرالدین، میاں عمران مسعود، سابق ایم این اے چودھری طاہر بشیر چیمہ اور شاداب جعفری ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ضمنی انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ کا الیکشن کروانے کا ہمارا آپشن مان کر جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کردار ادا کیا ہے، ان کے اس فیصلے سے صاف و شفاف الیکشن کروانے اور دھاندلی کو روکنے میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، غریب کا کوئی خیال نہیں کرتا، آئے روز پٹرول اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام پر حکومت کی کوئی پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور سپورٹ کر رہی ہے، انشاء اللہ ہماری سپورٹ سے واضح فرق نظر آئے گا جس کے بعد 22 جولائی کا الیکشن بھی انشاء اللہ ہم ہی جیتیں گے، عوام امپورٹڈ حکومت کو رد کرنے کیلئے ووٹ کے ذریعے اپنا حق استعمال کرے۔

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …