Saturday , August 13 2022
Breaking News
Home / Featured / اوورسیز پاکستانی محب وطن اور باصلاحیت ہیں جن کی بدولت دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو رہا ہے: چودھری شجاعت حسین

اوورسیز پاکستانی محب وطن اور باصلاحیت ہیں جن کی بدولت دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو رہا ہے: چودھری شجاعت حسین

چودھری شجاعت حسین سے پاکستان مسلم لیگ امریکہ کے صدر میاں ذاکر نسیم کی ملاقات، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین بھی موجود تھے

لاہور(03جولائی2022) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے پاکستان مسلم لیگ امریکہ کے صدر میاں ذاکر نسیم نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ان کے صاحبزادے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین اور وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پارٹی امور اور قومی معاملات کے حوالے سے تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران گفتگو چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، تارکین وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں، یہ لوگ دیارِغیر میں دن رات محنت اور جدوجہد کر کے قیمتی زرمبادلہ ملک پاکستان کو بھجواتے ہیں اور ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی محب وطن اور باصلاحیت ہیں جن کی بدولت دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو رہا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے امریکہ میں پارٹی کی مضبوطی اور بہتری کیلئے میاں ذاکر نسیم کو ہدایات بھی جاری کیں۔

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …