Saturday , August 13 2022
Breaking News
Home / Featured / امریکہ پاکستان کیلئے سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ ہے، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں شراکت داری مزید مستحکم ہونی چاہئے: چودھری پرویزالٰہی

امریکہ پاکستان کیلئے سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ ہے، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں شراکت داری مزید مستحکم ہونی چاہئے: چودھری پرویزالٰہی

امریکہ اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے: نمائندہ خصوصی دلاورسید

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید کی ملاقات

لاہور(04جولائی2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ دلاورسید امریکہ میں سمال، میڈیم کاروباری اداروں کے صدر اور سی ای او رہے ہیں اور تجارتی و اقتصادی پالیسیوں کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، پارلیمانی و باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات کے فروغ کیلئے باہمی رابطے، تجارت اور عوامی سطح پر وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری کو 75 سال ہو چکے ہیں، امریکہ پاکستان کیلئے سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی ترقی کیلئے دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی اور صحت سمیت دیگر شعبہ جات میں شر اکت داری مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، سلیکون ویلی میں پاکستان اور امریکہ کا داخلہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید نے کہا کہ امریکہ اورپاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، امریکہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ دلاور سید نے چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ان کی وزارت اعلیٰ کے دور میں ایف سی کالج لاہور واپس پریسبیٹیرین چرچ کے حوالے کیا گیا۔ سپیکر نے دلاور سیدکو پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی سے آگاہ کیا۔ سپیکر نے امریکی نمائندہ خصوصی کو پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان اور بلڈنگ کا دورہ بھی کروایا۔ ملاقات میں مس گایا، علاقائی پالیسی لیڈر برائے امریکی بین الاقوامی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن، مس کیتھلین گبیلیسکو سربراہ سیاسی و اقتصادی امور برائے امریکی قونصلیٹ لاہور اور مس صدف سعد پولیٹیکل اینڈ اکنامک سپیشلسٹ برائے امریکی قونصلیٹ بھی موجود تھیں۔

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …