Sunday , October 2 2022
Breaking News
Home / Featured / سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پی ٹی آئی کی پانچ مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی سے حلف لے لیا

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پی ٹی آئی کی پانچ مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی سے حلف لے لیا

خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق بابو اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھایا

لاہور(07جولائی2022) پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف کے بعد سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے پانچ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے نو منتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے والوں میں بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق بابو اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والے ارکان اسمبلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ میاں محمود الرشید، محمد بشارت راجا، فیاض الحسن چوہان، وسیم خان بادوزئی، خیال کاسترو، مہندر پال سنگھ، یاسمین راشد، خدیجہ عمر، سعدیہ سہیل رانا، مسرت چیمہ اور دیگر ارکان اسمبلی نے نومنتخب ارکان اسمبلی کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ 22 جولائی کو ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے متفقہ نامزد امیدوار چودھری پرویزالٰہی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ اجلاس میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد بشارت راجہ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس ایک منہ زور گھوڑا بن چکی ہے، صوبہ پنجاب کے تمام معاملات پولیس کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شریفوں کی حکومت میں سارے کام غیر آئینی طور پر سر انجام دئیے جا رہے ہیں، شریف خاندان آج بھی 80 کی دہائی کی سیاست کر رہا ہے۔ اجلاس کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سابق رکن اسمبلی جاوید ممتاز دولتانہ مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کروائی۔ بعد ازاں سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی کا اجلاس 18 جولائی 2022 بروز سوموار 3 بجے دوپہر تک ملتوی کر دیا۔

Check Also

CM Ch Parvez Elahi chairs a high level meeting to review in detail Model Town tragedy

Lahore, October 01: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi presided over a high level meeting …