Sunday , October 2 2022
Breaking News
Home / Featured / کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت فوری بند ہونی چاہئے، کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل ہو رہی ہے: چودھری شجاعت حسین، بیرسٹر سلطان محمود

کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت فوری بند ہونی چاہئے، کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل ہو رہی ہے: چودھری شجاعت حسین، بیرسٹر سلطان محمود

میرے اور چودھری پرویزالٰہی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ہم نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا: چودھری شجاعت حسین

بھارت نے یٰسین ملک کو عمر قید کی سزا دی جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، صاحب ثروت افراد سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں ان لوگوں کو بھی شریک کریں جو عید کی خوشیاں منانے سے محروم ہیں: میڈیا سے گفتگو اور عیدالاضحی پر پیغام

اسلام آباد(09جولائی2022) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میرا بیرسٹر سلطان محمود سے دیرینہ تعلق ہے، کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کو فوری بند ہونا چاہئے، کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل ہو رہی ہے، بھارت نے یٰسین ملک کو عمر قید کی سزا دی جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ کشمیر کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، وہاں نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس وقت ہماری سیاست میں عجیب صورتحال ہے، آئے روز کردار کشی کیلئے ویڈیوز چلائی جاتی ہیں، بیرون ملک دنیا میں ہمارے ملک کی سیاست کو کیسے دیکھا جاتا ہو گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی متحد ہے، میرے اور چودھری پرویزالٰہی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، کیا میں نے اور پرویزالٰہی نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دیا ہے؟ نظریاتی اختلافات معمول کا حصہ ہیں جو باپ بیٹے کے درمیان بھی ہو سکتے ہیں۔ دریں اثناء چودھری شجاعت حسین نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قربانی ہمیں محبت، ایثار اور مظلوموں کا خیال رکھنے کا درس دیتی ہے، صاحب ثروت افراد ان لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں جو عید کی خوشیاں منانے سے محروم ہیں اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں ان کو بھی شریک کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے ہی پاکستان کے استحکام کے ضامن ہیں، ایک بار پھر قوم کو متحد ہوکر پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہو گا۔

Check Also

CM Ch Parvez Elahi chairs a high level meeting to review in detail Model Town tragedy

Lahore, October 01: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi presided over a high level meeting …