Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / الحمدللہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کے پاس اکثریت ہے، ارکان اسمبلی کو اغوا یا ہراساں کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا: چودھری پرویزالٰہی

الحمدللہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کے پاس اکثریت ہے، ارکان اسمبلی کو اغوا یا ہراساں کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا: چودھری پرویزالٰہی

عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنایا ہے، پنجاب اسمبلی کے ایوان کی اکثریت عمران خان اور ان کے نامزد امیدوار چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ کھڑی ہے: شاہ محمود قریشی

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ملاقات، عمر سرفراز چیمہ، حسین الٰہی، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، ساجد احمد خان بھٹی اور دیگر کی شرکت

لاہور(20جولائی2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، حسین الٰہی، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، ساجد احمد خان بھٹی، مراد راس، وسیم بادوزئی، حافظ عمار یاسر، محسن لغاری کے علاوہ نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی زین قریشی، عامر اقبال شاہ، سیف الدین کھوسہ، میجر (ر) غلام سرور، شبیر گجر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے نمبر گیم بارے پی ٹی آئی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ الحمدللہ پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کے پاس اکثریت ہے، ارکان اسمبلی کو اغوا یا ہراساں کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، رانا ثناء اللہ کے بیان کے بعد معاملہ اعلیٰ عدلیہ کے پاس لے کر گئے ہیں۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنایا ہے، پنجاب اسمبلی کے ایوان کی اکثریت عمران خان اور ان کے نامزد امیدوار چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …