Saturday , August 13 2022
Breaking News
Home / Featured / عوامی مینڈیٹ پر نقب لگانے کی کوئی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی: چودھری پرویزالٰہی

عوامی مینڈیٹ پر نقب لگانے کی کوئی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی: چودھری پرویزالٰہی

ضمنی انتخاب میں عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا، انشاء اللہ پنجاب اسمبلی کا ایوان بھی وزیراعلیٰ کیلئے عمران خان پر اعتماد کرے گا

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ملاقات، مونس الٰہی، حسین الٰہی، محمد بشارت راجہ اور زین قریشی بھی موجود تھے

لاہور(21جولائی2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات مونس الٰہی، حسین الٰہی، محمد بشارت راجہ اور زین قریشی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت اور حکومت کے انتقامی ہتھکنڈوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کے انتقامی ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں، ارکان پنجاب اسمبلی کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے، عوامی مینڈیٹ پر نقب لگانے کی کوئی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی، مختصر عرصے میں شہبازشریف کے زیر سایہ حمزہ شہباز نے جو کچھ کیا تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا، انشاء اللہ پنجاب اسمبلی کا ایوان بھی وزیراعلیٰ کیلئے عمران خان پر اعتماد کرے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انشاء اللہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چودھری پرویزالٰہی ہی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ اکثریت حاصل کر چکی ہے، ضمنی انتخاب میں عوام نے عمران خان کے بیانیہ کو مکمل پذیرائی دے کر منحرف ارکان کو نشان عبرت بنا دیا۔

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …