Saturday , August 13 2022
Breaking News
Home / Featured / ن لیگ کی تاریخ انتشار اور چھانگا مانگا کی سیاست سے بھری پڑی ہے: چودھری پرویزالٰہی

ن لیگ کی تاریخ انتشار اور چھانگا مانگا کی سیاست سے بھری پڑی ہے: چودھری پرویزالٰہی

حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی کرے ورنہ قانون اپنا راستہ بنائے گا، وزیراعلیٰ کے انتخاب کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کا راستہ روکا جائے گا: پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو

لاہور(21جولائی2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور پاکستان مسلم لیگ کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ساجد احمد خان کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کا منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں ساجد احمد خان، حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، باؤ رضوان، عبداللہ یوسف وڑائچ، احسان الحق، ڈاکٹر محمد افضل، باسمہ چودھری اور خدیجہ عمر نے شرکت کی۔ تمام ارکان پنجاب اسمبلی نے چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ چودھری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کروائیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ کے تمام ہتھکنڈے بری طرح ناکام ہوں گے، وزیراعلیٰ کے انتخاب کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کا راستہ روکا جائے گا، 22 جولائی کو جمہوریت اور عمران خان کامیاب ہوں گے، ن لیگ کی تاریخ انتشار اور چھانگا مانگا کی سیاست سے بھری پڑی ہے، حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی کرے ورنہ قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …