Saturday , August 13 2022
Breaking News
Home / Featured / آج ہماری تعداد پوری تھی، ڈپٹی سپیکر نے آئین اور قانون کو تہہ و بالا کر کے جانبداری کا مظاہرہ کیا: چودھری پرویزالٰہی

آج ہماری تعداد پوری تھی، ڈپٹی سپیکر نے آئین اور قانون کو تہہ و بالا کر کے جانبداری کا مظاہرہ کیا: چودھری پرویزالٰہی

چودھری پرویزالٰہی آج آئینی، اخلاقی اور سیاسی طور پر جیت گئے، جب ہمارے 186 ارکان اسمبلی سپریم کورٹ جائیں گے تو فیصلہ وہیں ہو جائے گا، ہم آج رات ہی ڈپٹی سپیکر کے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں، چودھری پرویزالٰہی آج حلف نہیں اٹھا سکے لیکن انشاء اللہ دو چار روز میں وہ حلف اٹھا لیں گے: شاہ محمود قریشی، اسد عمر، ڈاکٹر بابر اعوان

لاہور(22جولائی2022) پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری تعداد پوری تھی، ڈپٹی سپیکر نے آئین اور قانون کو تہہ و بالا کر کے جانبداری کا مظاہرہ کیا، ہم آج ہی ڈپٹی سپیکر کی جانبداری کے خلاف سپریم کورٹ میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو چیلنج کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی آج آئینی، اخلاقی اور سیاسی طور پر جیت گئے ہیں، جب ہمارے 186 ارکان اسمبلی سپریم کورٹ جائیں گے تو فیصلہ وہیں ہو جائے گا۔ اسد عمر نے کہا کہ ہم آج سپریم کورٹ جائیں گے اور حمزہ کا حلف رکوائیں گے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی آج حلف نہیں اٹھا سکے لیکن انشاء اللہ دو چار روز میں وہ حلف اٹھا لیں گے، ہم آج رات ہی ڈپٹی سپیکر کے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔ اجلاس میں سپیکر چودھری پرویزالٰہی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، ڈاکٹر بابر اعوان، سردار عثمان بزدار، شفقت محمود، علی امین گنڈاپور، پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید، اپوزیشن لیڈر سبطین خان، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد بشارت راجہ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر میاں اسلم اقبال سمیت پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …