Saturday , August 13 2022
Breaking News
Home / Featured / عوام اور ارکان اسمبلی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایوان کی اکثریت کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا: چودھری پرویزالٰہی

عوام اور ارکان اسمبلی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایوان کی اکثریت کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا: چودھری پرویزالٰہی

پنجاب اسمبلی کے ایوان نے چودھری پرویزالٰہی کے حق میں اکثریتی فیصلہ سنایا اقلیت رکھنے والے کو اکثریت پر مسلط کرنا قابل مذمت ہے: اجلاس میں ارکان کی گفتگو

مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر شپ کا مشترکہ مشاورتی اجلاس، چودھری پرویزالٰہی، عثمان بزدار، فواد چودھری، زلفی بخاری، سبطین خان، احسن سلیم بریار اور دونوں جماعتوں کے ارکان اسمبلی شریک

لاہور(23جولائی2022) پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر شپ کا مشترکہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری، زلفی بخاری، سبطین خان، احسن سلیم بریار، سردار نصر اللہ دریشک، چودھری شہباز حسین، وسیم بادوزئی، سہیل ظفر چیمہ اور دونوں جماعتوں کے ارکان پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پنجاب پر اقلیت رکھنے والے کو اکثریت پر مسلط کرنا قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان نے چودھری پرویزالٰہی کے حق میں اکثریتی فیصلہ سنایا، کیا یہ مذاق نہیں کہ 186 ارکان پر اقلیتی ارکان کو مسلط کر دیا جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام اور ارکان اسمبلی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایوان کی اکثریت کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا۔

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …