Saturday , August 13 2022
Breaking News
Home / Featured / جہازی سائز کی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، غیر آئینی اقدامات کے مرتکب حکمرانوں پر توہین عدالت لگنی چاہئے: چودھری پرویزالٰہی

جہازی سائز کی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، غیر آئینی اقدامات کے مرتکب حکمرانوں پر توہین عدالت لگنی چاہئے: چودھری پرویزالٰہی

پنجاب کابینہ کا حلف کسی مذاق سے کم نہیں، ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کیلئے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا، کابینہ کا یہ سائز بھی ان حکمرانوں کو نہیں بچا سکتا

لاہور(24جولائی2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کابینہ کے حلف پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جہازی سائز کی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کیلئے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا اور ہر تین میں سے ایک شخص کو وزیر بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ کا حلف کسی مذاق سے کم نہیں، وزراء یا وزیر کے برابر مراعات دے کر ٹرسٹی وزیراعلیٰ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کابینہ کی حلف برداری اور کابینہ کا یہ سائز بھی ان حکمرانوں کو نہیں بچا سکتا، غیر آئینی اقدامات کے مرتکب ہونے والے ان حکمرانوں پر توہین عدالت بھی لگنی چاہئے۔

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …