Saturday , August 13 2022
Breaking News
Home / Featured / چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی ملاقات

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی ملاقات

عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کے ان پر اعتماد کے اظہار کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد(27جولائی2022) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کے ان پر اعتماد کے اظہار کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے۔

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …