نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا
July 27, 2022
Featured, News, Pictures, Urdu News
208 Views
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ان سے حلف لیا، تقریب میں وجاہت حسین، مونس الٰہی، راسخ الٰہی، حسین الٰہی، موسیٰ الٰہی، فواد چودھری، عمر ایوب خان، ڈاکٹر بابر اعوان، پرویز خٹک، میجر (ر) طاہر صادق سمیت بڑی تعداد میں رہنماؤں کی شرکت
اسلام آباد(26جولائی2022) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں چودھری وجاہت حسین، مونس الٰہی، راسخ الٰہی، حسین الٰہی، موسیٰ الٰہی، فواد چودھری، عمر ایوب خان، ڈاکٹر بابر اعوان، پرویز خٹک، میجر (ر) طاہر صادق، سید صمصام بخاری، عامر کیانی، غلام سرور خان، اعجاز چودھری اور دیگر رہنما بڑی تعداد میں شریک تھے۔

