Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ سکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ، کینیڈا کے صدر ارجمند بخاری، طاہر بخاری اوربرطانیہ کے محمد وقاص کی ملاقات

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ سکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ، کینیڈا کے صدر ارجمند بخاری، طاہر بخاری اوربرطانیہ کے محمد وقاص کی ملاقات

لاہور18 اگست: وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ سکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ، کینیڈا کے صدر ارجمند بخاری، طاہر بخاری اوربرطانیہ کے محمد وقاص کی ملاقات، اوورسیز پاکستانیز کے وفد نے چند ر وز کے اندر فلاح عامہ کے بے شمار اقدامات پر وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے ویژن کو سراہا:وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں پاکستان مسلم لیگ کے اوورسیز پاکستانیزکے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وفد میں مسلم لیگ ق سکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ، کینیڈا کے صدر ارجمند بخاری، طاہر بخاری اوربرطانیہ کے محمد وقاص شامل تھے۔ اوورسیز پاکستانیز کے وفد نے چند ر وز کے اندر فلاح عامہ کے بے شمار اقدامات پر وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے ویژن کو سراہا اور کہا کہ آپ نے آتے ہی عام آدمی کی فلاح کو اپنا مشن بنایا ہے اور آپ نے اپنے پہلے دور کی طرح اب بھی برق رفتاری سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کی گرانقدر خدمات کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دور میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جبکہ موجودہ وفاقی حکومت نے آتے ہی اوورسیز پاکستانیوں سے یہ حق چھینا۔ ہماری حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کرے گی اوردیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …