Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا پنجاب بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا پنجاب بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور21اگست: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اسلحہ کی نمائش کرنے پر بلاتفریق کارروائی کی جائے اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ایسے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ایسے عناصر کا آہنی ہاتھوں سے قلع قمع کرنا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گجرات سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی سید فیض الحسن، ارکان پنجاب اسمبلی محمد ارشد چودھری، شجاعت نواز، محمد عبداللہ وڑائچ، سلیم سرور جوڑا، محمد اختر حیات اور چودھری لیاقت علی شامل تھے۔ گجرات کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ارکان اسمبلی نے اسلحہ کی نمائش کے خلاف ایکشن پروزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے فیصلے کو سراہا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ آپ کا یہ فیصلہ صوبے میں امن عامہ کی فضا قائم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر لمحہ قیمتی ہے، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کام کر گزریں گے، ن لیگ کے دور میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پس پشت ڈالا گیا، عوامی خدمت کے کاموں کو جہاں سے چھوڑ کر گئے تھے وہیں سے شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی عمران خان کو ہی اپنا وزیراعظم مانتا ہوں، عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے، گجرات والے ساتھ نبھانا جانتے ہیں، 2ستمبر کو جلسہ عام میں گجرات کے عوام عمران خان کا فقید المثال استقبال کریں گے۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …